Page:Vinson - Manuel de la langue hindoustani.djvu/145

La bibliothèque libre.
Le texte de cette page a été corrigé et est conforme au fac-similé.


TEXTES HINDOUSTANIS

I. CONTES ET RÉCITS

۱

ایک کمینے اور ایک بھلے آدمی سے افلاس میں دوستی ہوی۔ کمینہ دولتمند ھوتے ھے نجیب زادے سے آنکھیں لگا چرانے۔ تب وہ خفا ھوکر بولا یہ سچ ھی کہ کمینے کی دوستی جیسی بالو کی بھیت۔

۲

کسی کتے نے دریا کنارے ایک ھدی پای اور منہ مین لے جون پرچھاین اس کی پانی مین دیکھی سمجھا کہ دوسری ھدی ھی۔ مارے لالچ کے منہ پسارا ہک اسے بھی پانی سے نکال لے۔ آخر ھدی جو منہ مین تھی کھودی۔


۳

ایک مرید اپنے پیر کی خدمت مین آکر کہنے لگا کہ پیر مرشد اج فلانے بادشاہ نے دنیا سے رحلت کی اور اسکی جگہ فلانہ شخص بادشاہ ھوا۔ یہ خبر سنتے ھی پیر ھنسکر کھنے لگا بابا دید دنیا کا دم بدم کس کی شادی وکس کا غم کیجے۔